میزائل تجربے کے بعد امریکا نے شمالی کوریا پرپابندیاں عائد کردیں

0
22

نیویارک :___غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب  سے 3میزائل تجربات کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے شمالی کوریا کومیزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے کی بنیاد پرشمالی کوریا کی 6 اورایک روسی کمپنی  پرپابندیاں عائد کردیں۔امریکا نے روسی کمپنی پرالزام عائد کیا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے لئے روس اورچین سے مختلف پرزوں کی خریداری کی۔  امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کومیزائل پروگرام میں مزید پیشرفت سے روکنا ہے۔ شمالی کوریا نے کچھ دنوں کے وقفے سے 3 میزائل تجربات کئے ہیں جن میں 2 میزائل تجربات گزشتہ ہفتے کئے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here