اقبال معرفانی اس دنیا سے رخصت ہو گئے‘اناللہ واناالیہ راجعون

0
88

اقبال معر فانی مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے ان کی عمر 74برس تھی‘ وہ کوویڈ کے موذی مرض کا شکار ہوگئے جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے
مرحوم کی نماز جنازہ مکہ لرننگ سنٹر اسلامک سوسائٹی آف اناپولس میں ادا کی گئی جس کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
اناپولس‘ میری لینڈ (زح سے):____ بالٹی مور اور اناپولس میری لینڈ کی امریکن مسلمان کمیونٹی کے ہردلعزیز رکن اور رہنما ء اقبال معر فانی  مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے ان کی عمر 74برس تھی وہ کوویڈ کے موذی مرض کا شکار ہوگئے جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے -انہوں نے ایک بیوہ‘ چھ بچے اور پوتے اور پوری کمیونٹی کو غمگسار چھوڑا ہے- ان کی نماز جنازہ مکہ لرننگ سنٹر اسلامک سوسائٹی آف اناپولس میں ہفتہ کے روز بعد از نماز ظہر ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں گلین ہیون سمٹری میں دفنا دیا گیا- اقبال معرفانی نے اپنی ساری زندگی علاقے کی مساجد کی خدمت میں گزاری وہ علاقے کی مشہور مساجد اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مور کی مسجد رحمہ‘اسلامک سوسائٹی اناپولس  کی مسجد مکہ لرننگ سنٹر اور اناپولس کی مسجد الانصار کے بانی ممبر کے طور پر خدمات سر انجام دیں – وہ علاقے کی دیگر مساجد مدینہ مسجدووڈ لان‘فاطمہ مسجد کیٹنز ویل اور دیگر مساجد کی خدمت میں پیش پیش رہتے تھے- اس کے علاوہ وہ علاقے کے ضرورت مند افراد کی مالی اعانت اور دیگر سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے تھے-اسلامک سوسائٹی آف اناپولس کے نمازی اور ممبران نے ان کی وفات پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے

ان کی خدمات کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here