سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چوہدری بشیر گجر ایڈووکیٹ پاکستانی امریکن سوسائٹی نیویارک کے صدر هونگے “شمس الزماں

0
102

نیویارک :___ پاک امریکن سوسائٹی کے بانی صدر شمس الزماں نے اسلامیہ کالج سول لائنز کے سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اور صوبہ پنجاب اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق سیکرٹری جنرل چوہدری بشیر گجر ایڈووکیٹ کو جو کہ امریکہ میں کمپیوٹر انجنیئر ہیں کو پاکستانی امریکن سوسائٹی نیویارک کا صدر منتخب کیا ہے-شمس الزماں نے نئے صدر کو نیویارک سٹیٹ میں چھ ماہ میں تنظیم سازی کا کہا ہے-شمس الزماں نے کہا کہ ہم نے اکٹھے اسلامی جمعیت طلبہ میں کام کیا ہے اور مارشل لاء کے دوران ہم نے طلبہ کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے-چوہدری بشیر ایک بہت بڑا اثاثہ ہوں گے انتہائی جراتمند قابل بہادر اور معاملہ فہم ہیں -شمس الزماں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پاک امریکن سوسائٹی کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ سال 2022ء کا یہ ایک انتہائی مناسب فیصلہ ثابت ہو گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here