وجیہہ سواتی کی میت امریکا روانہ کردی گئی

0
23

راولپنڈی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت اسلام آباد ائیرپورٹ سے امریکا روانہ کردی گئی۔

امریکی نژاد پاکستانی خاتون وجیہہ سواتی کی میت اسلام آباد ائیرپورٹ سے غیرملکی پرواز کے ذریعے امریکا روانہ کردی گئی۔ میت کواسپتال سےائیرپورٹ پہنچانے کے لئے بھی مریکی سفارت خانے کا عملہ ساتھ گیا۔وجیہہ سواتی کی لاش کی گزشتہ روزراولپنڈی میڈیکل کالج میں بامنگ کی گئی۔ بامنگ کے وقت بھی امریکی سفارتی عملہ اسپتال میں موجود رہا۔وجیہہ سواتی کو اس کے سابق شوہررضوان نے 16 اکتوبرکوقتل کردیا تھا اورلاش لکی مروت کے پیضو میں اپنے ملازم کے گھرمیں دفن کردی تھی۔پولیس تفتیش کے دوران ملزم رضوان نے جائیداد کے معاملے پرمقتولہ سے تنازع کا اعتراف کیا تھا۔پولیس نے وجیہہ سواتی کے قتل کے الزام میں سابق شوہر رضوان سمیت 6 افراد کوگرفتارکیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here