فلاڈیلفیا: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

0
35

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہاؤسنگ اپارٹمنٹس میں آگ لگنے سے 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔فلاڈیلفیا کے ڈپٹی فائر کمشنر کریگ مرفی کے مطابق عمارت میں آگ کا پتہ لگانے والے ڈیٹکیٹرز ناکارہ تھے۔سرکاری حکام اور فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق بدھ کی صبح سویرے 3 منزلہ  ڈپلیکس (عمارت) کی دوسری منزل پر شدید نوعیت کی آگ لگی جس پر قابو پانے میں 50 منٹ لگے۔جبکہ شہر کے میئر جم کینی کا کہنا ہے کہ یہ شہر کی تاریخ کا نہایت ہی افسوسناک دن ہے، اتنے سارے بچوں کی موت بڑی دلدوز صورتحال ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here