اومی کرون کے خطرے سے نمٹنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔”وزیراعظم کِشیدا فُومیو

0
39

جاپان کے وزیراعظم کِشیدا فُومیو نے کہا ہے کہ جاپان کو کورونا وائرس کی عالمی وبا کی بدترین صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے نئے سال کے پہلے خطاب میں کورونا وائرس کی نئی لہر کو روکنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔جناب کِشیدا نے کہا، ’’میں اس سال کو ایسا سال بنانا چاہتا ہوں جس میں ہم کسی بھی مشکل کا جرات کے ساتھ مقابلہ کر سکیں اور ایک نئے دور کا آغاز کر سکیں۔ دوسری جانب میں عجز و انکسار کے ساتھ اور احتیاط سے مختلف مسائل پر قابو پاؤں گا‘‘۔جناب کِشیدا نے طبی نظام کو محفوظ رکھنے کے منصوبوں کا ٹھوس انداز میں ذکر کیا۔ان میں پینے والی دوائی کے ذریعے کورونا وائرس کا نیا طریقہ علاج شامل ہے۔ جناب کِشیدا نے ہسپتال داخل ہونے کی شرائط پر نظرثانی کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو گھروں پر روبصحت ہونے کی اجازت دینے کے مختلف طریقوں کا جائزہ لے رہی ہے۔نامہ نگاروں نے ان سے سوال کیا کہ وائرس کے خلاف سخت اقدامات کے معیشت پر اثرات حکومت کیسے دور کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ اومی کرون کے خطرے سے نمٹنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں میں نرمی کرنے اور سفر کرنے والوں کو اعانت مہیا کرنے کے پروگراموں کو دوبارہ شروع کرنا انتہائی احتیاط سے غور و فکر کا متقاضی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here