جاپانی وزیراعظم کی وڈیو پیغام میں انسداد وائرس اقدامات کی اپیل

0
43

جاپان کے وزیراعظم کِشیدا فُومیو نے سالِ نو کی تعطیلات کے دورانیے سے قبل ایک وڈیو پیغام میں کورونا وائرس کے خلاف بھرپور انسداد وائرس اقدامات کی اپیل کی ہے۔وزیراعظم دفتر کے یُوٹیوب چینل سے جاری کردہ تازہ ترین وڈیو بدھ کے روز اپ لوڈ کی گئی تھی۔اس وڈیو میں وزیراعظم کِشیدا نے کہا کہ دنیا بھر میں متغیر قسم اومی کرون پھیلنے کے تناظر میں جاپان نے ملک میں متغیر قسم پھیلنے کی بدترین صورت کی تیاری کرتے ہوئے سرحدی پابندیوں کو سخت کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان نے کورونا وائرس ویکسینیشن کا دوسرا اور تیسرا ٹیکہ لگوانے کے درمیان وقفے کو مختصر کر دیا ہے، مزید کورونا وائرس ٹیسٹنگ بلامعاوضہ فراہم کر رہا ہے اور طبی نظام کو تقویت دیتے ہوئے منہ سے لی جانے والی دوا کو فروغ دے رہا ہے۔وزیراعظم کِشیدا نے کہا کہ اب اختتامِ سال اور نئے سال کی دعوتوں اور آبائی علاقوں یا چھٹیاں منانے کیلئے جانے کا موسم ہے، جہاں دوستوں اور خاندان کے ساتھ لطف اندوز ہونے کے بھرپور مواقع ہیں۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ بنیادی انسداد وائرس اقدامات پر عمل کریں جن میں ہاتھوں کو دھونا، ماسک پہننا اور انگریزی حروف کے تین سی، یعنی بند جگہوں، پُرہجوم مقامات اور قریبی رابطے میں آنے کی جگہوں سے بچنا شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here