آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں ،ووٹر فہرستوں کی اپ گریڈیشن کا کام شروع

0
28

ووٹ ڈالنا ریاستی امور میں عوام کی شمولیت کا مظہر ہے ، عوام قومی فریضہ کا احساس کرتے ہوئے اپنا ووٹ درج کروائیں،ممبر آزادکشمیر الیکشن کمیشن

مظفرآباد:___  ممبر آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر میں تیس سال بعد بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر نے حلقہ بندیوں اور ووٹر فہرستوں کی اپڈیٹیشن کا کام شروع کر دیا ہے۔عوام الناس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کروائیں ۔20فروری2022تک عوام الناس اپنے ووٹ کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ ایسے افراد بھی ووٹ درج کروا سکتے ہیں جن کی عمر20فروری 2022تک اٹھارہ سال ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں ممبر آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے کہاکہ عوام الناس اپنے مستقل پتہ پر ووٹ کا اندراج کروائیں اور آمدہ انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کر کے قومی فریضہ ادا کریں۔ووٹ کے اندراج کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو رجسٹریشن آفیسر مقررکیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاترمیں ووٹ کا اندراج کروایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے افراد جو گزشتہ عام انتخابات کے بعد فوت ہو چکے ہیں انکے ووٹ کا اخراج کروانا بھی قومی ذمہ داری ہے۔ ووٹ ڈالنا ریاستی امور میں عوام کی شمولیت کا مظہر ہے ۔ عوام الناس قومی فریضہ کا احساس کرتے ہوئے اپنا ووٹ درج کروائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here