سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے امریکہ میں مسلم لیگ “ق” کے جنرل سیکرٹری چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ کواہم ذمہ داری سونپ دی

0
112

این اے 71 میں موسی الہیٰ کی کامیابی کے لیے اوورسیز پاکستانی اپنا کردار ادا کریں” سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین

(رپورٹ ایم امان اللہ گجر)

اسلام آباد سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے پاکستان مسلم لیگ ق امریکہ کے وفد کی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق امریکہ چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ کی قیادت میں شجاعت ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات وفد میں چیف کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری ادریس پھانبڑہ سرہالی خورد ، چوہدری ظفر اقبال وٹور امریکہ ، سید علی نقی و دیگر شامل تھے اس موقع پر چوہدری وجاہت حسین نے چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ چوہدری ادریس پھانبڑہ چوہدری ظفر اقبال وٹور کے اعزاز میں گرینڈ ظہرانہ بھی دیا ملاقات میں پارٹی حوالے سے اور امریکہ میں مسلم لیگ ق کی کارگردگی پر چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ نے بریف کیا جبکہ اس موقع پر آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چوہدری وجاہت حسین چوہدری تنویر اصغر چوہدری ادریس پھانبڑہ کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر چوہدری وجاہت حسین نے ہدایت کی کہ این اے 71 میں موسی الہیٰ کی کامیابی کے لیے اپنے تعلقات کو بروئے کار لاکر اوورسیز پاکستانیوں میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر چوہدری نعیم رضا کوٹلہ چوہدری شہباز ککرالی ، سید ساجد حسین شاہ، ودیگر مسلم لیگی بھی موجود تھے چوہدری وجاہت حسین نے چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ کی ایڈوائس پر جلد مسلم لیگ ق اوورسیز کے اعزاز میں پروگرام کے انعقاد کے لیے سید ساجد حسین شاہ چوہدری تنویر اصغر کی ذمہ داری لگائی کہ یورپ امریکہ مڈل ایسٹ سے جتنے اوورسیز پاکستان میں موجود ہیں ان کے اعزاز میں ایک پروگرام انعقاد کیا جائے گا چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ چوہدری وجاہت حسین سے مسلم لیگ ق اوورسیز کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے کہ جلد ایک پروگرام منعقد کیا جائے جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت ہو اور اس میں بلدیاتی انتخابات اور این اے 71 میں چوہدری موسیٰ الہیٰ کی الیکشن مہم کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here