جاپان بیجنگ 2022 گیمز میں سرکاری وفد نہیں بھیجے گا

0
21

جاپان 4 فروری سے شروع ہونے والی بیجنگ گیمز میں حکومتی وفد نہیں بھیجے گا۔ یہ خبر سفارتی بائیکاٹ کے بین الاقوامی مطالبات کے دوران سامنے آئی ہے۔جاپان مقامی اولمپک عہدیداروں کو بھیج رہا ہے۔ لہذا ٹوکیو 2020 کی صدر ہاشیموتو سیئکو اور جاپان کی اولمپک اور پیرالمپک کمیٹیوں کے صدُور شرکت کریں گے۔چیف کابینہ سیکریٹری ماتسُونو ہیروکازُو سے جب پوچھا گیا کہ کیا یہ ’’سفارتی بائیکاٹ‘‘ ہے، توانہوں نے اس اقدام کو کوئی عنوان دینے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان نے یہ فیصلہ خود اپنے طور پر کیا ہے۔جناب ماتسُونو نے کہا ’’ہم سمجھتے ہیں کہ آزادی، بنیادی انسانی حقوق کا احترام اور قانون کی حکمرانی، بنیادی عالمگیر اقدار ہیں اور چین میں بھی اِن کی ضمانت دی جانی چاہیے۔ ہم مختلف سطحوں پر براہ راست چین کو اپنے نقطہ نظر کے بارے میں بتاتے رہے ہیں‘‘۔چین کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کے حوالے سے عالمی خدشات بڑھ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here