بُوسٹر شاٹس کے لیےموڈرنا ویکسین کو استعمال کیا جائے گا”وزیراعظم کِشیدا

0
38

جاپان کے وزیراعظم کِشیدا فُومیو نے طبی عملے اور مخصوص شرائط پر پورا اترنے والے معمر افراد کے لیے کورونا وائرس ویکسین کے دوسرے اور تیسرے ٹیکے کے درمیانی وقفے کو 8 ماہ سے کم کر کے 6 ماہ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم کِشیدا نے جمعہ کے روز بتایا کہ بطور تیسرا ٹیکہ استعمال کے لیے جمعرات کو منظور کی جانے والی موڈرنا ویکسین کو بُوسٹر شاٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین سے رائے حاصل کرنے کے بعد تقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ افراد کے لیے دوسرے اور تیسرے ٹیکے کا درمیانی وقفہ کم ہو جائے گا۔حکومت طبی دیکھ بھال کے عملے، اور شدید بیمار پڑ جانے کے خطرے سے دوچار، دیکھ بھال مراکز میں موجود معمر افراد کے لیے وقفہ کم کر کے 6 ماہ کر دے گی۔ مزید براں حکومت دیگر معمر افراد کے لیے آئندہ سال فروری سے وقفہ کم کرتے ہوئے اسے 7 ماہ تک لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔جناب کِشیدا نے مزید بتایا کہ حکومت، کھائی جانے والی ایسی ادویات کی فراہمی سال کے اختتام تک شروع کر دے گی جنہیں اومی کرون متغیر قسم کے خلاف مؤثر پایا گیا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پہلے ہی مرک کمپنی کی تیار کردہ مولنُوپیراویر گولیوں کی 16 لاکھ خوراکیں حاصل کر چکی ہے۔وزیراعظم نے مزید بتایا کہ جمعہ کے روز ہی فائزر کے سربراہ البرٹ بُورلا سے انکی ٹیلیفون پر بات چیت میں مذکورہ کمپنی کی تیار کردہ کھائی جا سکنے والی دوا کی 20 لاکھ خوراکوں کی خریداری پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here