اومیکرون وائرس نے 89 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، ڈبلیو ایچ او

0
33

جینوا: ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دنیا کے 89 ممالک میں پھیل چکی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ 89 ممالک میں پھیل رہے اومیکرون وائرس کی تعداد ہر 1.5 سے 3 دن میں دگنی ہوتی جارہی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ تیزی سے پھیلنے کی شرح کو مدَنظر رکھتے ہوئے غالب گمان یہی ہے کہ کوروناوائرس کی یہ نئی قسم ڈیلٹا پر بھی سبقت لے جائے گی۔عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ اومیکرون کے اس تیزی سے پھیلنے کی وجہ موجودہ قوتِ مدافعت کے غیر موثر ہونے سے ہے یا وائرس کی صلاحیت منتقلی کا دیگر اقسام سے زیادہ موثر ہونا ہے یا پھر دونوں ہی وجوہات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here