مجاہد اہل سنت حضرت علامہ پیر ظہور احمد چشتی کا پہلا سالانہ عرس مبارک

0
152

عالم اسلام کی معروف روحانی شخصیت اور نیو یارک میں عرصہ بیس سال سے علمی اور روحانی خطابات میں مشہور ہستی مجاہد اہل سنت حضرت علامہ پیر ظہور احمد چشتی کا پہلا سالانہ عرس انتہائی عقیدت اور احترام سے گوجرخان میں اختتام پزیر ہو گیا‘ دربار عالیہ گولڑہ شریف سے پیر سید غلام مہر علی شاہ صاحب گیلانی نے آخر میں خصوصی دعا فرمائی

گوجر خان (نامہ نگار):___ عالم اسلام کی معروف روحانی شخصیت اور نیو یارک میں عرصہ بیس سال سے علمی اور روحانی خطابات میں مشہور ہستی مجاہد اہل سنت حضرت علامہ پیر ظہور احمد چشتی کا پہلا سالانہ عرس انتہائی عقیدت اور احترام سے گوجرخان میں اختتام پزیر ہو گیا۔پیر ظہور احمد چشتی کے صاحبزادے اور دنیا انٹرنیشنل نیوز کے ایڈیٹر اسلامک افئیرزحضرت علامہ خبیب احمد چشتی کے مطابق پیر ظہور احمد چشتی کا سالانہ عرس7,8دسمبر بروز منگل بدھ گوجر خان میں انعقاد پذیر ہوا۔عرس کا آغاز مزار پر چادرپوشی سے ہوا۔ اسکے بعد پہلی مجلس میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قوال حضرات نے نعت مناقب کی صورت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ محفل سماع کی صدار ت دربار عالیہ اجمیر شریف انڈیا کے سجادہ نشین پیر سید بلال حسین چشتی نے کی اورآخر میں دعا ہوئی۔عرس کی دوسری اور مرکزی نشست جامع مسجد صدیق اکبر میں انعقاد پزیر ہوئی جس میں ملک اور بیرون ملک سے علماء اور مشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عالم اسلام کے معروف نعت خوان سید جرار حسین شاہ اور سید زبیب مسعود شاہ صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔علامء نے پیر ظہور احمد چشتی کی خدمات کو سراہا اور انکی زندگی پر روشنی ڈالی۔مرکزی نشست کی صدارت دربار عالیہ گولڑہ شریف سے پیر سید غلام مہر علی شاہ صاحب گیلانی نے کی اور آخر میں خصوصی دعا فرمائی۔نیو یارک سے انجمن غوثیہ کے صدر پیر سید صفدر حسین شاہ،جامع مسجد نور القران کے امام اور خطیب قاری محمد اعجاز الحسینی اور دیگر علماء نے پیر ظہور احمدچشتی کے صاحبزادے اور نوجوان اسلامک سکالر صاحبزادہ پیر خبیب احمد چشتی سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here