نیویارک:چوہدری رحمت خان مرحوم کی قرآن خوانی ودعا

0
123

بروکلین‘نیویارک (نمائندہ خصوصی)رفاقت علی(صدر باتھ ایونیو بروکلین)‘ نوازش علی کے والد اور ذیشان علی اور شانی گجر(نیویارک) کے دادا چوہدری رحمت خان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اتوار 5دسمبر کو مرکز اہل سنت جامع مسجد نورالقرآن باتھ ایونیو‘بروکلین نیویارک میں قرآن خوانی ودعاکا اہتمام کیا گیا اس موقع پر قاری محمد اعجاز الحسینی نے خصوصی دعا کرائی۔رفاقت علی صدر باتھ ایونیو جو کہ اپنے والد محترم کی تدفین و آخری رسومات میں شرکت کے بعد پاکستان سے نیویارک واپس پہنچ گئے ہیں۔فاتحہ خوانی کے موقع پردوست واحباب سمیت کمیونٹی کی ایک کثیر تعدادنے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here