نیویارک، نجی شعبوں کے ملازمین کیلئے ویکسین لازمی قرار

0
46

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی شہر نیویارک میں نجی شعبوں کے ملازمین کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈی بلازیو کا کہنا تھا کہ نیویارک میں نجی شعبوں کے ملازمین کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی کر رہے ہیں، شہر میں فیصلے کا اطلاق 27 دسمبر سے ہوگا۔دوسری جانب برطانوی سائنسدان پال ہنٹر نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ آئندہ چند ہفتوں میں کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون سب سے زیادہ متاثر کرنے والا وائرس بن سکتا ہے۔ادھر فرانس میں 4 ہفتے کے لیے نائٹ کلب بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ عام لوگوں کیلئے کورونا پابندیوں میں فی الحال سختی نہیں کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here