امریکہ کابیجنگ ونٹراولمپکس میں امریکی عہدیدارکو نہ بھیجنے کا اعلان

0
45

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدارکو نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے ونٹر اولپک گیمز میں صدربائیڈن یا کوئی بھی امریکی عہدیدار شرکت نہیں کریگا۔وائٹ ہاوس کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔تاہم واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے امریکا کا اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کے مطابق سفارتی بائیکاٹ کے باوجودامریکی ایتھلیٹ کوکھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ بیجنگ ونٹراولمپکس فروری میں شروع ہونے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here