اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ کی ہڑتال

0
88

 آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت آج اسکولوں میں ہڑتال و بائیکاٹ کیا گیا۔

اسلام آباد: (صفدر حسین سے)___چیئرمین ایکشن کمیٹی فضل مولیٰ نے کہا کہ اساتذہ کے احتجاج کے باعث لاکھوں طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اساتذہ 2 دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کی منسوخی تک وزیر اعظم ہاؤس کے باہر کلاسیں ہو گی، ہم وزیر اعظم ہاؤس کے باہر اور اندر پڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے ملازمین 2دسمبر سے وزیر اعظم ہاؤس کی چوکیداری اور اندر صفائی کریں گے۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی نہ بن سکا مگر ہم اس کے باہر کلاسیں لگائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here