خالد اعوان کی سکھ برادری کو گورونانک کے جنم دن کے موقع پر مبارکباد

0
137

پیپلزپارٹی ایک روشن خیال جماعت ہے‘ ہمارے قائدین نے ملک میں مذہبی رواداری قائم کی
نیویارک (نیوز ڈیسک)پی پی پی یوایس اے کے صدر خالد اعوان نے پاکستان اور دنیا بھر کی سکھ برادری کو گورونانک کے جنم دن ”گروپورب“ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری اس وقت دنیا میں اپنے اپنے روحانی پیشوا گرونانک کا جنم دن منا رہی ہے اور ہم ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی ایک روشن خیال جماعت ہے اور ہمارے قائدین نے ملک میں مذہبی رواداری قائم کی جس کو ہم سب عہدیدار اور ورکرز نے مزید مضبوط بنانا ہے- امریکہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں صرف بلاول بھٹو زرداری ہی وہ واحد قومی سیاسی قیادت ہے جو تمام مذاہب اور مسالک کے لوگوں کے ساتھ مل کر ان کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں اس لیے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں پیپلزپارٹی کو مزید فعال کیا جائے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کوکامیابی دلا سکیں اور بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں پاکستان کو ایک روشن خیال اور نوجوان قیادت فراہم کر سکے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here