اومیکرون کا خطرہ: جاپان نے بھی سفری پابندیاں عائد کردیں

0
65

جاپان نے بدترین حالات سے بچنے کے لیے غیر ملکیوں کے لیے اپنے ملک کی سرحدیں بند کردی ہیں۔

ٹوکیو: (دنیا انٹرنیشنل)____جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدہ کا کہنا تھا کہ وہ اس تنقید کے لیے تیار ہیں کہ وہ ضرورت سے زیادہ محتاط ہیں، یہ غیر معمولی اقدامات عارضی ہیں ہم معلومات واضح نہ ہوجانے تک احتیاط کے طور پر اٹھا رہے ہیں۔اومیکرون کے حوالے سے فومیو کیشیدا کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ان پابندیوں کا اطلاق کب تک کیا جائے گا، مخصوص ممالک سے آنے والے جاپانی شہریوں کو قرنطینہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔جاپان کے وزیر صحت شیگیوکی گوتو کا کہنا تھا کہ ملک بھر ٹیسٹ کیے جارہے ہیں تاکہ نیبیا سے آنے والے مسافروں میں اس وائرس کی منتقلی کی تشخیص کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ویرینٹ کے مقابلے کے لیے انسداد دہشت گردی کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن آج ویرینٹ کی تازہ ترین تفصیلات فراہم کریں اور وائٹ ہاؤس کے رد عمل کا اظہار کریں گے، جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے معیشت کے لیے نقصاندہ قرار دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here