نیویارک‘کمیونٹی کی ممتاز شخصیت رفاقت علی‘نوازش علی کے والد چوہدری رحمت خان انتقال کر گئے”‘نماز جنازہ مکی مسجد کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین میں اداکی گئی‘

0
238

مرحوم کی نماز جنازہ 24نومبر بروز بدھ مکی مسجد کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین میں اداکی گئی‘نماز جنازہ مکی مسجد کے امام حافظ اسامہ نے پڑھایا‘ دعا پیر سید میر حسین شاہ نے کرائی
مرحوم کے نماز جنازہ میں کمیونٹی افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کی‘ اللہ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے‘پیرسید میر حسین شاہ
بروکلین‘ نیویارک (نمائندہ دنیا انٹرنیشنل)پاکستان امریکی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات رفاقت علی‘نواز ش علی کے وا لد محترم اور ذیشان علی اور شانی گجرکے دادا چوہدری رحمت خان بروکلین نیویارک میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے-مرحوم کی نماز جنازہ 24نومبر بروز بدھ مکی مسجد کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین میں بعداز نماز ظہر اداکی گئی-نماز جنازہ مکی مسجد کے امام حافظ اسامہ نے پڑھایا-جنازے کی خصوصی دعا پیر سید میر حسین شاہ نے کی-درود وسلام کے بعد پیرسید میر حسین شاہ نے فرمایا مرحوم نیک سیرت انسان تھے اللہ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے- چوہدری رحمت خا ن مرحوم کی نماز جنازہ میں کمیونٹی کے افراد کی ایک کثیر تعداد کے علاوہ مرحوم کے صاحبزادوں رفاقت علی‘ نواز ش علی اور مرحوم کے پوتوں ذیشان علی‘ شانی گجر نے شرکت کی

تعزیت اوراظہار افسوس کیلئے رابطہ نمبر 

718-864-1310

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here