جاپانی سفیر اوکادا تاکاشی کی طالبان کے اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات

0
75

افغانستان کے لیے جاپان کے سفیر نے طالبان کی عبوری حکومت کے قائم مقام نائب وزیراعظم سے بات چیت کی ہے۔جاپان کے حکومتی ذرائع کے مطابق، سفیر جناب اوکادا تاکاشی نے کابل میں منگل کے روز جناب عبدالکبیر سے پہلی بار بات چیت کی ہے۔مذکورہ ذرائع نے بتایا ہے کہ جناب عبدالکبیر نے کہا کہ طالبان کی عبوری حکومت جاپان سمیت دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا چاہتی ہے۔باور کیا جاتا ہے کہ جناب اوکادا نے جاپان سے انسانی امداد کی ترسیل کرنے والے افراد کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ عبوری حکومت سے خواتین اور نسلی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرنے پر زور دیا۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے ایسا سیاسی ڈھانچہ تخلیق کرنے کا کہا، جس میں مختلف نسلی اقلیتیں بھی شامل ہوں۔حکومتِ جاپان نے افغانستان میں اپنے سفارت خانے کا عارضی دفتر قطر میں قائم کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جناب اوکادا نے کہا کہ افغانستان میں مکمل سلامتی کو یقینی بنائے جانے کے بعد کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here