پیٹرول پمپ مالکان کا کل ملک میں ہڑتال کا اعلان”ڈیلر مارجن 6 فیصد کرنےکامطالبہ

0
76

اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ 

 پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، اور پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی حکومت نے ہمارے ات تسلیم کئے، جب کہ ہمیں یقین دھانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے  5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔ لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مزاکرات نہیں ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here