مریم وزیر اعظم ہوں گی، نواز شریف واپس آئیں گے، کپٹن (ر ) صفدر

0
44

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر سے سوال پوچھا گیا کہ نواز شریف کب آئیں گے؟ انہوں نے جواب دیا نواز شریف آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیراعظم ہوں گی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدرنے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آگے تو سنیما اسکوپ فلمیں آنے والی ہیں، جس میں دِکھائی دے گا کہ کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی باتھ روم میں گرا ہوا ہے۔پچھلی بار نواز شریف کے آنے پر شہباز شریف کے ایئر پورٹ نہ پہنچنے کے سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بولے ایک تو اُس وقت الیکشن تھے، دوسرے میں گرفتار تھا۔کیپٹن صفدر سے پوچھا گیا کہ اس بار آپ جائیں گے؟ بولے نہیں، وہ تو پھر گرفتار ہوجائیں گے، استقبال کا معاملہ مسلم لیگ والے جانیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here