امریکا میں کرسمس پریڈ کے شرکاء کو گاڑی نے کچل دیا، 5 افراد ہلاک

0
30

 واشنگٹن: امریکا میں کرسمس پریڈ کے شرکاء کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 12 بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست وسکونسن کے شہرواکیشا میں ایک کارسوار کرسمس پریڈ میں گھس گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس نے ڈرائیورکو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی دہشتگردی سمیت تمام  پہلوؤں پر تحقیقات کی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرخ رنگ کی تیز رفتار گاڑی نے فٹ پاتھ پر کرسمس پریڈ کے شرکاء کو کچل دیا جب کہ دوسری ویڈیو میں پولیس کو گاڑی پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی ٹریفک بیریئر سے ٹکرا کر رک جاتی ہے۔

car stampade at christmiss parade 1

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا تاحال تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔

car stampade at christmiss parade 2

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here