جعفریہ کونسل آف یو ایس اے کے روح رواں راجہ عابد کے کزن راجہ محمد احسن انتقال کر گئے

0
144

راجہ محمد احسن مرحوم کی نماز جنازہ میں راجہ عابد حسین‘ راجہ عمار یاسر نمبردار اور راجہ اللہ داد کے علاوہ شیعہ سنی کمیونٹی کے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی‘آپ کے جسد خاکی کو چک 43سرگودھا پاکستان میں سپر دخاک کیا جائے گا‘راجہ یاسر عمار نمبردار اپنے چچا کی میت کے ہمراہ پاکستان روانہ

بروکلین‘ نیویارک

(منظور حسین سے)

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیت امریکی سرزمین پر شیعہ سنی اتحاد کی علامت اور دیار کفر میں جعفریہ ایسوسی ایشن آف ناتھ امریکہ کے علم کے زیر سایہ عزاداران حسینؑ کے قافلے کے سالار راجہ عابد حسین اور راجہ عمار یاسر نمبردار کے کزن اہل تشیع کی مجالس کی شان راجہ محمد احسن گزشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ بروکلین میں واقع اہل تشیع کے اہم اسلامی مرکز مسجد وامام بارگاہ المہدی سنٹر میں آغا مختار کی معیت میں ادا کر دی گئی۔ اس موقع پرآغا مختار نے کہا کہ ہماری خوش بختی ہے اور ہمیں یہ شرف حاصل ہو رہا ہے کہ ہم ایک عزادار اور ایک محب اہل بیت کا جنازہ پڑھا رہے ہیں آپ نے کہا کہ جب انسان دنیا میں آتا ہے تو اذان سنائی جاتی ہے اقامت ہوتی ہے نماز نہیں ہوتی اور جب انسان جاتا ہے تو نہ اذان ہوتی ہے نہ اقامت‘ فقط نمازہوتی ہے۔جس طرح اذان اور اقامت کے درمیان کوئی گناہ کا تصور نہیں کرتا اسی طرح یہ زندگی ہے‘ہمیں چاہئے کہ اپنی زندگی کو گناہوں سے پاک رکھیں۔ جنازہ کی خصوصی دعا نوجوان عالم دین علامہ علی ضیغم رضوی نے کی۔درود وسلام کے بعد علامہ علی ضیغم رضوی نے فرمایا کہ اللہ مرحوم کے خانوادے کو صبرجمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے۔محمد وآل محمد کی قربت نصیب عطا فرمائے۔مرحوم ایک حسینی تھے ایک ماتمی تھے یقینا وہ ولایت علی ابن طالب پر یقین رکھنے والے تھے میں نے خود ان کو جلوسوں میں یاحسین یاحسین کرتے دیکھا میں نے خود ان کو علی علی کہتے دیکھا۔ آج ہمارا یہاں جمع ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ مرحوم حسینی تھے اور حسین پر ہی انہیں موت آئی۔ جو بھی محب آل محمد میں مر گیا وہ شہید ہو گیا۔راجہ محمد احسن مرحوم کی نماز جنازہ میں راجہ عابد حسین‘ راجہ عمار یاسر نمبردار اور راجہ اللہ داد کے علاوہ شیعہ سنی کمیونٹی کے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ آپ کے جسد خاکی کو چک 43سرگودھا پاکستان میں سپر دخاک کیا جائے گا۔راجہ یاسر عمار نمبردار اپنے چچا کی میت کے ہمراہ پاکستان روانہ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here