اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ٹھوس پالیسی بنائی جائے‘ لئیق احمد

0
280

آئین پاکستان کا آرٹیکل 25 تمام پاکستانیوں کو یکساں مساوی حقوق دیتا ہے
نیویارک (نیوز ڈیسک):___ تحریک محاسبہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر لئیق احمد نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی قرارداد قومی اسمبلی سے پاس ہو گئی ہے جس پر ہم وزیراعظم عمران خان اور اراکین قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن اس قرارداد سے اوورسیز پاکستانیوں کے تمام مسائل ختم نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت ٹھوس پالیسی بنائے صرف ووٹ کا حق دینے سے اوورسیز پاکستانیوں کو عملی طور پر کوئی فائدہ نہیں ہو گا- ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے 19 نومبر کو نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا- ڈاکٹر لئیق احمد نے کہا کہ ہم آدھے پاکستانی نہیں ہیں۔ آئین پاکستان کا آرٹیکل 25 تمام پاکستانیوں کو یکساں مساوی حقوق دیتا ہے۔سیاستدان اپنی جھوٹ کی فیکٹریاں بند کریں۔ تارکین وطن پاکستانی رہتے بیرون ملک ہیں لیکن اْن کے دل پاکستان میں دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک مْحاسبہ جنوری 2022ء سے ایک مْنظم تحریک شروع کرے گی۔اس حوالے سے اہم ملاقاتوں کیلئے وہ 30 نومبر کو پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here