جاپان ملک میں لوگوں کے داخلے کی یومیہ حد 3,500 سے بڑھا کر 5,000 کرے گا۔

0
81

ٹوکیو:(طاہر حسین سے):___ جاپان ملک میں داخل ہونے والے لوگوں کی تعداد کی حد موجودہ ساڑھے تین ہزار سے بڑھا کر 26 نومبر سے پانچ ہزار یومیہ کے لگ بھگ کر دے گا۔ کابینہ کے چیف سیکریٹری ماتسُونو ہِیروکازُو نے داخلے کی حد پر نظرثانی کا اعلان جمعرات کے روز کیا ہے جو کورونا وائرس اقدامات کے حصے کے طور پر نافذ کی گئی تھی۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ نظرثانی قرنطینہ نظام کے قواعد اور انسدادِ وائرس اقدامات کی بنیاد پر ہے۔جناب ماتسُونو نے کہا ہے کہ وائرس کی نئی متغیر قِسم سمیت اگر کورونا وائرس کی صورتحال بگڑی تو حکومت اسی مناسبت سے قدم اٹھائے گی۔لیکن اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت حد میں مزید نرمی کرنے پر مثبت انداز میں غور جاری رکھے گی جس کا انحصار جاپان اور بیرونِ ملک میں انفیکشن اور ویکسینیشن کی صورتحال پر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here