ترکی میں سود کا مکمل خاتمہ ۔۔۔ترک صدر پوری اسلامی دنیا کیلئے مثال بن گئے

0
42

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ سود کی حمایت اور دفاع کرنے والوں کے ساتھ کسی صورت نہیں چل سکتے۔اپنی پارٹی کے اراکین  سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان  نے کہا کہ وہ شرح سود کےخلاف اپنی جنگ کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، وہ چاہتے ہیں کہ عوام کے اوپر سے سود کا بوجھ ختم کردیا جائے، ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے لوگ سود کے بوجھ تلے دب کر کچلے جائیں۔ وہ سود کا دفاع کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک دن بعد ہی ترکی کے سنٹرل بینک نے شرح سود کا اعلان کرنا ہے۔ ترک صدر کے اس بیان کے بعد ترک لیرا کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد کی کمی آئی ہے اور یہ تاریخ کی نئی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔پارلیمنٹ سے باہر نکلتے ہوئے اردوان نے کہا کہ مرکزی بینک آزادانہ طور پر اپنی پالیسی کا جمعرات کو صبح 11 بجے اعلان کرے گا۔ انہوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک وہ صدر ہیں سود کے خلاف اپنی جنگ کو جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here