اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ پورا ہو گیا”نسیم خان علی زئی

0
240

اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ کی طرف سے نو ملین اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر مبارکباد
نیویارک:(دنیا انٹرنیشنل):___ اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ کی طرف سے پاکستانی پارلیمنٹ سے ووٹ کا حق ملنے پر دنیا بھر میں رہنے والے نو ملین پاکستانیوں کو مبارکباد ہواوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ کے چیئرمین نسیم خان علی زئی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کا آج یہ دیرینہ مطالبہ مان لیا گیا ہے اس موقع پر ہم پاکستان کی پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان تمام پارلیمنٹ کے ممبران کہ جنہوں نے ہمارے ووٹ کے حق پر اپنا ووٹ کر کے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کیا اور ساتھ ہی ساتھ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی مخلصانہ کوششوں سے ہی ہمیں یہ حق ملا ہے اور اب تمام اوورسیز پاکستانیز بھی پاکستان کی سیاست میں اپنا حق ادا کر سکیں گے-نسیم خان علی زئی نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ اس سلسلے میں پچھلے پچیس سال سے کوشاں تھی اور مطالبہ کررہی تھی کہ ہمیں ہمارا نیچرل حق ووٹ دیا جائے- گزشتہ تمام حکومتیں اس کا وعدہ کرتی رہیں مگر وعدہ پورا نہ کیا گیا مگر آج عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر کے اس بات کا کریڈٹ حاصل کر لیا-انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ہماری پچیس سالہ محنت اور کوشش کا ثمر آج حق ووٹ کا مطالبہ پورا ہوا لیکن ہماری حق نمائندگی کا مطالبہ ابھی باقی ہے اس کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی اور انشاء اللہ ایک دن ہمیں پاکستانی پارلیمنٹ میں حق نمائندگی بھی مل جائے گی-یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ  کے تحت ایک کامیاب ترین آل پارٹیز کانفرنس بھی ہو چکی ہے جو کہ پاکستان سے باہر پہلی بار ایک ایسی کانفرنس تھی کہ جس میں تمام سیاسی وسماجی پارٹیوں کے آفیشل ہیڈز یا نمائندوں نے شرکت کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی جس کی وجہ سے آج ہمیں ووٹ کا حق مل گیا جو کہ آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ طور پر منظور ہونے والے چارٹر آف ڈیمانڈ کا پہلا نکتہ تھا انشاء اللہ باقی چار مطالبات کے حصول تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here