میرے گھرپرحملےسےثابت ہواہندوتوا کے متعلق جوکہا صحیح تھا،سلمان خورشید

0
47

 مودی سرکارمیں بھارت کے مسلمان سابق وزیرخارجہ بھی محفوظ نہیں۔

بھارت کے سابق وزیرخارجہ اورکانگریس رہنما سلمان خورشیدکا کہنا ہے میرے گھرپرحملے نے ثابت کردیا ہندوتوا کےبارے میں جوکہا صحیح تھا۔بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ ہندوتوا کیا ہے یہ سمجھنے کے لئے میرے گھرکے جلے ہوئے دروازے کودیکھا جاسکتا ہے۔سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ انتہاپسندگروپ مذہب کا غلط استعمال کرتے ہیں۔مجھے نہ صرف سوشل میڈیا اورفون پردھمکیاں دی گئیں بلکہ گھرپربھی حملہ کیا۔کیا مجھے ہندوتوا کے سامنے صرف اس لئے ہتھیارڈال دینے چاہئیں کہ الیکشن آنے والے ہیں۔ایودھیا سے متعلق سلمان خورشیدکی کتاب کی اشاعت کے بعد ہندوانتہاپسندوں نے نینی تال میں سلمان خورشید کے گھرپرحملہ کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here