ٹوکیو کے کیتا وارڈ میں غیر ملکیوں کے لیے ویکسین مرکز قائم

0
69

ٹوکیو:___(طاہر حسین سے):___ ٹوکیو کے کیتا وارڈ میں ایسے غیرملکی رہائشیوں کے لیے ایک ویکسین مرکز کھولا گیا ہے جنہیں ابھی تک کورونا وائرس ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک نہیں لگ سکی۔وارڈ میں رہنے یا کام کی غرض سے وہاں جانے والے افراد ٹوکیو کیتا میڈیکل سینٹر کی پارکنگ میں قائم اس مرکز سے ریزرویشن کرائے بغیر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔مترجم کے فرائض انجام دینے والے رضاکار چینی ویتنامی اور بنگالی سمیت 6 زبانوں میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔پیر کے دن ایک بنگلہ دیشی مرد نے مرکز کا دورہ کیا۔ ویکسین لگوانے سے قبل ٹیلیفون پر مترجم کی مدد سے اُس نے ایک سوالنامہ پُر کیا اور ڈاکٹر سے بات چیت کی۔یہ مرکز ایسے وقت قائم کیا گیا ہے جب جاپان میں 18 سال یا زائد العمر خواہشمند افراد کو دسمبر سے ویکسین کا تیسرا ٹیکہ لگانے کا آغاز کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔وارڈ کے مطابق پہلی نومبر تک اسکے تقریباً 80 فیصد رہائشیوں کو ویکسین کی مکمل خوراک لگ چکی تھی تاہم غیر ملکیوں میں یہ شرح 69 فیصد ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ لسانی رکاوٹوں یا دیگر وجوہات کی بنا پر غیرملکی رہائشی ویکسین نہ لگوا سکے ہوں۔یہ مرکز رواں ہفتے جمعہ تک روزانہ شام ساڑھے پانچ بجے سے رات ساڑھے سات بجے تک کھلا رہے گا۔

مزید تفصیلات کے لیے کیتا وارڈ ٹوکیو کی ویب سائٹ ملاحضہ فرمائیے۔

ویب سائٹ ہے درج ذیل ہے۔
https://www.city.kita.tokyo.jp/hokenyobo/shingatakorona-yasashii200225.html

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here