اس سال میٹرو پولیٹن اتھارٹی کے زیر اانتظام چلنے والی بسوں اور ٹرینوں کے کرائیوں میں اضافہ نہیں ہوگا”گورنر کیتھی ہوکل

0
113

نیویارک :____  نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا ہے کہ نیویارک میں رواں سال کے دوران ایم ٹی اے یعنی کہ میٹرو پولیٹن اتھارٹی کے زیر اانتظام چلنے والی بسوں اور ٹرینوں کے کرائیوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ اس بات کا اعلان گورنر ہوکل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ۔واضح رہے کہ امریکہ میں بھی حالیہ مہینوں بالخصوص کورونا وبا کے بعد مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور شہری کسی بھی شے یا سروس کی قیمت میں اضافے پر پریشان ہو جاتے ہیں ۔ ان حالات میں گورنر ہوکل نے انہیں اطمینان دلایا ہے کہ کم از کم اس سال بسوں اور ٹرینوں کے کرائیوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here