کووڈ-19 کی ویکسین کا تیسرا انجکشن لگانے کی تیاری کا آغاز

0
55

ٹوکیو:___ جاپان میں ویکسینیشن کی نگران وزیر ہوری اُچی نوریکو نے بلدیات سے کہا ہے کہ وہ کووڈ-19 کی ویکسین کا تیسرا انجکشن، ہموار انداز میں لگانے کی تیاری کا آغاز کر دیں۔حکومت انفیکشن کی ممکنہ چھٹی لہر کے خلاف تیار رہنے کے لیے آئندہ ماہ سے بوسٹر شاٹس، یعنی اضافی تقویتی انجکشن لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کا ہدف ہے کہ حفاظتی ٹیکے لگانے کے سابقہ مراحل کی طرح طبی دیکھ بھال سے وابستہ کارکنوں کو پہلے ٹیکے لگائے جائیں۔محترمہ ہوری اُچی نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ عمر رسیدہ افراد کو ٹیکہ لگانے کا عمل، فروری کے اوائل میں زوروں پر ہو گا، جب یومیہ 6 لاکھ انجکشن لگائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین پروگرام کے ہدف کے مطابق جب مارچ میں نوجوانوں کو ٹیکے لگائےجائیں گے تو یومیہ 9 لاکھ سے زائد ٹیکے لگائے جا سکتے ہیں۔محترمہ ہوری اُچی نے مزید کہا کہ حکومت فروری سے بلدیات میں ویکسین کی تقسیم کے شیڈول کے بارے میں جلد از جلد تفصیلات دے گی۔انہوں نے اشارتاً کہا کہ جن کمپنیوں اور یونیورسٹیوں نے پہلی بار ٹیکے لگانے کے لیے اپنے ہاں جگہ فراہم کرنے کی پیش کش کی تھی، حکومت ان سے کہے گی کہ وہ آئندہ پروگرام میں بھی شامل ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here