فوسٹر ایونیو پر واقع حلال جائیرو کنگ آگ سے جل کر خاکستر‘لاکھوں کا نقصان

0
182

جائیرو کنگ میں آگ لگنے کی وجہ ساتھ والے پاپا حلال سٹور میں الیکٹرک سٹی کے شارٹ سرکٹ سے وائرنگ جلنے کی وجہ بتائی جاتی ہے
اللہ کے فضل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر ہمارے لاکھوں ڈالر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا‘زکریا خان‘ پاکستانی کمیونٹی کااظہار افسوس

(نیویارک (منظور حسین سے

فوسٹر ایونیو پر واقع سب سے خوبصورت اور امریکی سرزمین پر مختلف قومیتوں کو حلال جائیرواور حفظان صحت کے اصولوں پر بنائے گئے حلال جائیروکوفروخت کرنے والے خوبصورت ریسٹورنٹ جائیرو کنگ میں آگ لگنے سے جائیرو کنگ کا لاکھوں ڈالر کا سامان جل گیا- آگ لگنے کی وجہ ساتھ والے پاپا حلال سٹور میں الیکٹرک سٹی کے شارٹ سرکٹ سے وائرنگ جلنے کی وجہ بتائی جاتی ہے-اس موقع پر فائربریگیڈ کا عملہ اور پولیس فوری طور پر جائے موقع پر پہنچ گئی-جائیرو کنگ کی انتظامیہ نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر ہمارے لاکھوں ڈالر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا-ایک تہائی سے زائد بروکلین کے باسیوں خصوصاً پاکستانیوں اور دیگر قومیتوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق حلال جائیرو فراہم کرنے والی کمیونٹی کی ممتاز اور مذہبی شخصیت اور پیس چلڈرن اکیڈمی کے سی ای او ممتاز بزنس مین زکریا خان کے بزنس جائیرو کنگ آگ کی لپیٹ میں آ کر ان کی دکان جل کر خاکستر ہو گئی جس سے ان کا لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو گیا

یاد رہے کہ پاکستا ن امریکن بزنس مین زکریا خان قباء مسجد میں پاکستانی بچے اور بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کیلئے ایک اہم کردارادا کررہے ہیں اور فوسٹر ایونیوپرواقع پیس چلڈرن اکیڈمی کے بانی بھی ہیں جہاں بچے اور بچیاں انگریزی تعلیم کے علاوہ قرآن پاک کا ترجمہ اور تجوید قرآن پاک بھی سیکھ رہے ہیں جہاں سے بچے قرآن پاک حفظ بھی کررہے ہیں اور اسی پیس اکیڈمی میں جدید پنجابی تعلیم بھی حاصل کررہے ہیں جبکہ یہ ادارہ نیویارک سٹی ایجوکیشن کے سسٹم کے مطابق چلایا جا رہا ہے-پاکستانی کمیونٹی نے ان کے اس نقصان پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here