ایرک ایڈم کو جتوانے پر پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں‘ شمس الزماں

0
179

تین دہائیوں کے بعد کسی افریقین میئر کو دوبارہ نیویارک کی چابی ملی ہے
نیویارک (خصوصی نامہ نگار):___ پاک امریکن سوسائٹی کے مرکزی صدر اور علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے وائس چیئرمین شمس الزماں‘سینئر نائب صدور محمد اشرف‘ شیخ زاہد‘ نائب صدور سید آصف اور امین باجوہ‘سیکرٹری جنرل شبیر احمد گل‘ڈپٹی سیکرٹری جنرلز اشرف شیرازی‘ عارفین جدون‘ نسیم خان‘ سیکرٹری نشرواشاعت محمد عرفان‘ چیئرمین نیویارک چوہدری جاوید چیچی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تین دہائیوں کے بعد کسی افریقین میئر کو دوبارہ نیویارک کی چابی ملی ہےڈنکن  کےبعد ایرک ایڈم جنہوں نے نائن الیون سے لیکر آج تک مسلمانوں‘ پاکستانیوں کے مسائل پر یک زبان ہو کر بھرپور ساتھ دیا-شمس الزماں نے الیکشن سے پہلے ایرک ایڈم کو کہا تھا کہ ہمیں اس بات کا احساس نہیں ہونا چاہئے کہ آپ کا جھکاؤ کسی ایک طرف ہے-آپ نے تمام لوگوں کوساتھ لیکر چلنا ہے- انہوں نے ایک تقریب میں جس کا اہتمام علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نے کیا تھا اس میں انہوں نے لاہور شہر کو نیویارک کو سسٹر سٹی بنانے کا وعدہ کیا تھا اور پاکستان جانے کا وعدہ بھی کیا تھا-شمس الزماں نے امید ظاہر کی ہے کہ میئر اپنے آفس میں ہمارے پاکستانی امریکن لڑکے لڑکیوں کو جاب کے بھی مواقع دیں گے اور اسلامو فوبیا اور دیگر جرائم میں کمی لانے کو اپنے ایجنڈے میں فوقیت دیں گے- ایک دفعہ پھر تمام پاکستانیوں‘تنظیموں اور لوگوں کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے پاک امریکن سوسائٹی کی اپیل پر ایرک ایڈم کو بھرپور اور تاریخی کامیابی دلوائی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here