امریکا: ویکسینیشن سے متعلق بڑا فیصلہ عدالت سے عارضی معطل

0
74

امریکی عدالت نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے بڑی کمپنیوں کے ملازمین پر کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی عارضی طور پر معطل کر دی ہے

نیو آرلینز کے فیڈرل اپیلز کورٹ نے یہ اسٹے گروپ آف بزنسز، مذہبی گروہوں اور مختلف ریاستوں کی جانب سے دائر درخواست پر دیا ہے۔عدالت نے اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں آئینی مسائل ہیں مزید کارروائی تک اس پر عمل معطل رہے گا۔حکومت سے اس معاملے پر پیر تک مؤقف طلب کر لیا گیا ہے، حکومتی اقدام کے خلاف درخواست دائر کرنے والوں میں 5 ری پبلکن اکثریتی ریاستیں شامل تھیں جن میں ٹیکساس، لیوزی اینا، جنوبی کیرولائنا، یوٹاہ اور مسی سپی شامل ہیں۔واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ 100 سے زائد ملازمین کی حامل کمپنیوں پر پابندی لگانا چاہتی ہے کہ وہ کورونا ویکسین لازمی طور پر لگوائیں تاکہ ملک میں لاکھوں افراد ویکسین لگوا سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here