وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی پنجاب کی سفارش وزارت قانون کو بھیج دی

0
35

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی طرف سے آنے والے خط کو وزارت قانون کو بھیجوا دیا۔

وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی طرف سے کالعدم ٹی ایل پی سے پابندیاں ختم کرنے کی سفارش کو کو وزارت قانون میں بھجوا دیا ہے۔ ذرائع وفاقی حکومت نے  بتایا کہ وزارت قانون کی جانب سے معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے اورعائد پابندیاں ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی، آئندہ ہفتے ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈا رکھا جائے گا یا تھرو سرکولیشن کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رائے طلب کی تھی، جس پر  پنجاب کابینہ کو تھرو سرکولیشن سمری پر منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا اور پنجاب کابینہ کے 18 مطلوبہ وزرا نے ٹی ایل پی پر عائد پابندی ہٹانے کی سفارش کردی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here