جاپانی وزیراعظم کیشیدا کا ہایاشی کو وزیرخارجہ نامزد کرنے کا ارادہ

0
44

ٹوکیو:____ جاپان کے وزیراعظم کیشیدا فُومیو سابق وزیر تعلیم ہایاشی یوشیماسا کو اپنی دوسری کابینہ کی تشکیل کے وقت وزیر خارجہ نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کابینہ جلد از جلد بدھ کے روز تشکیل دی جائے گی۔جناب کیشیدا اس وقت وزیر خارجہ کا عہدہ بھی خود سنبھالے ہوئے ہیں۔ مرکزی حکمران جماعت، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ’ایل ڈی پی‘، کے رہنما کے طور پر انہوں نے حال ہی میں جناب موتیگی توشی میتسُو کو وزارت خارجہ سے ہٹا کر جماعت کے سیکریٹری جنرل کے کلیدی عہدے پر تعینات کیا ہے۔جناب موتیگی کے منصب میں یہ تبدیلی، جناب اماری آکیرا کے ایل ڈی پی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد کی گئی ہے۔ انہوں نے ایوان زیریں کے انتخابات میں واحد نشستی ضلع میں ہارنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔جناب ہایاشی پارلیمان کے ایوان بالا میں پانچ بار خدمات سرانجام دینے کے بعد انتخابات میں پہلی مرتبہ ایوان زیریں کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔60 سالہ سیاستدان اب تک بطور کابینہ وزیر کئی محکموں میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں جن میں دفاع، زراعت اور تعلیم شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here