نائیجیریا میں کثیرالمنزلہ عمارت گر گئی، ہلاکتیں 22 ہوگئیں

0
56

ابوجہ: ائیجیریا میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی کثیرالمنزلہ عمارت گر گئی جس کےنتیجے میں 100 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 10 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے۔عمارت کے ایک حصے میں تعمیراتی کام جاری تھا وہی حصہ منہدم ہوا ہے۔ تاحال امدادی کاموں کے دوران 22 لاشیں بھی نکالی جا چکی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ملبے تلے اب بھی 50 سے زائد افراد دبے ہوئے ہیں جن میں اکثریت مزدوروں کی ہے۔ ملبے تلے دبے افراد کے اہل خانہ بڑی تعداد میں منہدم عمارت کے پاس کھڑے ہیں۔حکومت کی جانب سے عمارت کے منہدم ہونے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here