جاپانی وزیراعظم کا کوپ 26 کانفرنس میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

0
73

ٹوکیو :___ جاپان کے وزیراعظم کیشیدا فُومیو نے ملکی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں سنہ 2030 تک کمی لانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ عزم بھی کیا ہے کہ باقی ممالک کو تقلید کی ترغیب میں مدد دینے کے لیے وہ اس سلسلے میں بھاری سرمایہ کاری کریں گے۔جناب کیشیدا نے آب و ہوا سے متعلق اقوام متحدہ کی اسکاٹ لینڈ میں کوپ 26 کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان 2050 میں کاربن کا خالص اخراج صفر پر لانے کا ہدف رکھتا ہے، اور ایسا کرنے کے لیے حکومت سنہ 2030 میں گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو مالی سال 2013 کے مقابلے میں 46 فیصد کم سطح پر لانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ممکن ہوا تو جاپان پچاس فیصد کی کمی کے لیے زور لگائے گا۔جناب کیشیدا نے ایشیا کو اقتصادی نمو کا محور قرار دیتے ہوئے وعدہ کیا کہ آئندہ پانچ سال کے دوران خصوصاً ایشیا میں دس ارب ڈالر تک کی اعانت سے ترقی پذیر ممالک کو خالص صفر اخراج تک پہنچنے میں مدد دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان، دس کروڑ ڈالر کا ایک منصوبہ شروع کرے گا جسکا مقصد معدنی ایندھن ترک کر کے قابل تجدید توانائی کو فروغ دینا ہو گا۔انہوں نے دنیا کو صفر کاربن کے معاشرے میں ڈھالنے کے عمل کی قیادت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here