آزادکشمیر، بلوچ سے راولپنڈی جانیوالی بدقسمت کوسٹر کو المناک حادثہ، آٹھ خواتین سمیت 23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ

0
77

راولاکوٹ:___  آزادکشمیر کے ضلع سدھنوتی کے علاقے بلوچ سے راولپنڈی جانیوالی بدقسمت کوسٹر کو المناک حادثہ، آٹھ خواتین سمیت 23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ماں بیٹی اور ماں بچے سمیت ایک مدرس بھی شامل ہیں ، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح راولاکوٹ سے کوسٹر براستہ بلوچ کوٹلی جاتے منجھاڑی کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری۔مقامی لوگوں نے گہری کھائی سے دشوار گزار راستوں سے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر مین سڑک تک پہنچایا جس کے بعد زخمی بلوچ اور کوٹلی کے ہسپتال پہنچا ئے گئے اور شہیدوں کی نعشیں ان کے آبائی گھروں بھجوائی گئیں ۔جا ں بحق ہونے والوں میں مدرس مسجدحافظ عدنان طارق سکنہ اٹک حال مقیم گلہ کینٹ بلوچ عابدہ مصطفی سکنہ کجری چار سالہ بیٹیمجتبی مصطفی ناہلہ اپنی بیٹی ماہرہ سکنہ بھاٹہ کوٹ نورین جمیل برکت جان زوجہ شریف زبیدہ کوثر رشیدہ بیگم زوجہ یونس رخسانہ زوجہ رحمت سکنہ ڈھک شکیلہ کے ساتھ عبدالحسین ولد جمعہ خان سکنہ بلوچ عبدالکریم لد لال دین سکنہ ناڑہ کوٹ جمیل ولدفقیر محمد پوٹھی گلہ کوٹ عبدالکریم ولد صحبت علی سکنہ بھاٹہ کوٹ منصور ولدمقصود سکنہ گام کوٹلی شفیع ولد فیروز دین سکنہ بیروٹ نزیر سجاول سکنہ دھڑہ ڈھکہ ہارون عظیم سکنہ بساڑی سفیر ولد گل حسین کنڑیکٹر عمر بشیر سکنہ گجری موقع پر جاں بحق ہوئے ۔ایک ماہ کے عر صہ میں یہ سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث تیسرا بڑا ٹریفک حادثہ ہے جہاں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں فاروڈ کہوٹہ میں دلہا اپنے والد اور دادا چا چاچا پھوپھا سمیت جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کھائی گلہ میں سکول وین کو حادثہ میں ایک عشرہ قبل دو طالبات سمیت پانچ طالب علم شہید ہوئے تینوں حادثات سڑک کی خرابی کے باعث ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here