جاپان میں عام انتخابات کے لیے انتخابی مراکز پر تیاریاں عروج پر

0
109

اوساکا : (طاہر حسین سے )______ جاپان میں ایوانِ زیریں کے انتخابات کے لیے عوام اتوار کے روز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ملک بھر میں انتخابی مراکز پر تیاریاں جاری ہیں۔ ہفتے کے روز مغربی شہر میں حکام ایک پرائمری اسکول کے جمنازیم میں ووٹ کے ڈبوں کی تنصیب کرتے اور کورونا وائرس کے خلاف جراثیم کش محلول رکھتے دکھائی دیے۔اندرونی انتظام کی وزارت کے مطابق 46 ہزار سے زائد انتخابی مراکز پر رائے دہی کا آغاز اتوار کی صبح 7 بجے ہو گا۔ بعض دور دراز جزائر اور دیگر مقامات پر یہ اوقات کار مختلف ہو سکتے ہیں۔ایوانِ زیریں کا یہ انتخاب چار سالہ مدت میں پہلی بار ہو رہا ہے۔عام اتخابات میں کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے خلاف ردعمل اور معیشت کے احیا کے اقدامات، رائے دہندگان کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here