کورونا وائرس کا اختتام ابھی دور ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

0
45

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایمرجنسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا بحران ختم ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں اور وبا پر طویل عرصے تک کنٹرول کے لیے اگلی نسل کی ویکسینز بنانے کے لیے تحقیق کا مطالبہ کیا۔ڈان اخبار ی رپورٹ کے مطابق 19 اراکین پر مشتمل کمیٹی کا ہر 3 ماہ میں اجلاس ہوتا ہے جس میں کورونا وبا پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سفارشات پیش کی جاتی ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے طویل ورچوئل اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ ’کورونا ویکسین لگوانے اور علاج کے ذریعے پیشرفت دیکھی گئی ہے لیکن موجودہ حالات کے تجزیے اور پیش گوئی سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی وبا ختم ہونے کا ابھی کوئی امکان نہیں‘۔کمیٹی نے دوبارہ استعمال کیے جانے والے ماسک، سانس لینے کے آلے اور آئندہ نسل کے لیے ویکسین اور تشخیص و علاج کے حوالے سے مزید تحقیق کا مطالبہ کیا تاکہ طویل عرصے تک عالمی وبا پر کنٹرول کیا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here