ڈالر 175 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0
39

منگل کو کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری رہا اور وہ 175 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل ’میٹس گلوبل‘ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے ڈالر کی تجارت 175 روپے میں ہو رہی تھی جو گزشتہ روز 174 روپے 43 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈالر کی طلب زیادہ ہونے کے بعد روپے کی قدر میں 37 پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کے نتائج میں تاخیر اور روپے کی قدر میں کمی کی شرائط کی افواہوں پر کرنسی مارکیٹ میں ہلچل ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 175 روپے کی ریکارڈ سطح پر بھی عبور کر گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here