قومی ٹیم کی کامیابی پرکھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘مجیب الحسن

0
232

بھارت کی ناکامی پر جو ہمارے اوپنر بلے بازوں نے 17اوورز میں ہی بھارتی سورماؤں کو چت کر کے رکھ دیا اس پر ہر امریکن پاکستانی خوش ہے

اگر ہماری حکومت ہوتی تو ہم اتنی بڑی خوشی کے موقع پر پاکستان میں چھٹی کا اعلان کرتے اور اللہ کا شکر ادا کرتے‘ایڈیشنل انفارمیشین سیکرٹری پی پی پی یو ایس اے

نیویارک (نمائندہ خصوصی):___ایڈیشنل انفارمیشین سیکرٹری پیپلز پارٹی یو ایس اے وسینئر سیاستدان مجیب الحسن نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی قوم کو دبئی میں ورلڈ کپ کے ہونے والے میچ میں پاکستان کے شاہینوں کی کامیابی پر پاکستانیوں کومبارکباد دی ہے- انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اس فتح سے امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں کو بہت عرصہ بعد ایک خوشی ملی ہے یہاں پر ہر پاکستانی بھارت کی اس ناکامی پر جو ہمارے اوپنر بلے بازوں نے 17اوورز میں ہی بھارت کے سورماؤں کو چت کر کے رکھ دیا اس پر ہر امریکن پاکستانی خوشی کا اظہار کر رہا ہے-اگر ہماری حکومت ہوتی تو ہم اتنی بڑی خوشی کے موقع پر پورے پاکستان میں چھٹی کا اعلان کرتے اور اللہ کا شکر ادا کرتے-میں ایک مرتبہ پھر اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کے حوصلوں کو سلام کرتا ہوں اور اہل پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here