پروفیسروں اور طالبعلموں کا جاپان سے ویزے جاری کرنے کا مطالبہ

0
50

جاپان اور امریکہ کے پروفیسر اور طالبعلم حکومت جاپان سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ طلبا اور محققین کے لیے ویزوں کا اجراء بحال کرے۔ کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کی وجہ سے اس قسم کے ویزوں کا اجراء معطل ہے۔جاپانی یونیورسٹیوں کی بیرون ملک سرگرمیوں کی اعانت کرنے والی ایک تنظیم کے نمائندے نے نیویارک میں جاپان کے قونصلیٹ جنرل یامانواُچی کانجی کو جمعرات کے روز ایک درخواست پیش کی ہے۔اس درخواست پر امریکہ اور جاپان کے تقریباً 650 پروفیسروں اور طلبا نے دستخط کیے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تبادلہ پروگراموں کی معطلی سے بیرون ملک تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی طالبعلموں کی تعداد میں کمی جاپانی یونیورسٹیوں کی بین الاقوامیت میں رکاوٹ بن رہی ہے۔جاپانی حکومت اس عالمگیر وباء کے دوران فی الحال غیر ملکی طلبا اور محققین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی۔نمائندے کا کہنا ہے کہ کچھ طالبعلموں کو جاپانی یونیورسٹیوں میں آن لائن کورسز میں شرکت کرنے کے لیے رات بھر جاگنا پڑ رہا ہے اور یہ ان کے لیے بہت زیادہ دباؤ کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ طلباء جو جاپان نہیں جا سکتے وہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوسرے ممالک کا انتخاب کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here