پاک بھارت آمنے سامنے‘طبل جنگ بج گیا

0
130

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت اعصاب شکن معرکے کیلیے طبل جنگ بج گیا جب کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو گھمسان کا رن پڑے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں مقابل ہوں گی، روایتی حریفوں کے میچ کیلیے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے، دلوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگی ہیں، بھارتی کرکٹرز نے یواے ای میں آئی پی ایل کھیل کر کنڈیشنز کا اچھا تجربہ حاصل کرلیا ہے۔ فتح کے لیے اعصاب اور حواس کو قابو میں رکھتے ہوئے بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرنا ہوگا، دبئی کا موسم سخت گرم اور کھلاڑیوں کی فٹنس کا بھی امتحان لے گا، رات کو اوس کے پیش نظر میچ میں ٹاس کا کردار اہم ہوگا، جیتنے والی ٹیم پہلے بولنگ کو ترجیح دے سکتی ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ایونٹ کے ابتدائی دونوں میچز بہت اہم ہیں، پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ بڑا اہم اور اس میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے پرفارم کرنے کا چیلنج درپیش ہوتا ہے،ہمیں فتح کیلیے تینوں شعبوں میں بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا، بڑے میچ کا دباؤ  لینے کے بجائے اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے 100 فیصد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہیے، گزشتہ شکستیں ماضی بن چکیں، ریکارڈ تو بنتے ہی ٹوٹنے کیلیے ہیں، ہماری پوری توجہ اس میچ پر مرکوز ہوگی،اپنی صلاحیت اور اعتماد کے بل بوتے پر اس بار نتیجہ بدل سکتے ہیں، ہمیں یواے ای میں کھیلنے کا تجربہ ہے، اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔ ہر ٹیم کی اپنی قوت ہوتی ہے، ہمارے بولرز تجربہ کار اور فتوحات کی راہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بھارتی قائد کوہلی نے کہا کہ ہم ماضی کی فتوحات کا نہیں سوچ رہے، پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے جیت کیلیے ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here