خاتم الانبیاء محمدؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین ہیں‘شمس الزماں

0
104

نیویارک (نمائندہ خصوصی)پاک امریکن سوسائٹی کے صدر شمس الزماں سینئر نائب صدور چوہدری اشرف‘ شیخ زاہد‘ نائب صدور سید آصف‘ امین باجوہ‘ چوہدری فضل کریم گجر‘ سیکرٹری جنرل شبیر احمد گل‘ڈپٹی سیکرٹری جنرلز عارفین جدون‘ اشرف شیرازی‘ نسیم خان‘ سیکرٹری نشرواشاعت محمد عرفان‘ NYکے چیئرمین چوہدری جاوید چیچی‘صدر طاہر سندھو نے اپنے مشترکہ بیان میں ربیع الاول کی آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آمنہ کے لال سرور کونین خاتم الانبیاء امام الانبیاء حضرت محمد ؐکو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا-وہ دانائے سبل ختم رسل مولائے کل جس نے غبارِ راہ کو بخشا فروغ وادی ء سینا نگاہیں عشق ومستی میں وہی اول وہی آخر‘ وہی قرآن وہی فرقان دونوں کائنات کے بادشاہ جب دنیا میں تشریف لائے تو ہر طرف ظلم وستم‘ بتوں کی پوجا‘ بچیوں کو زندہ درگور کر دیناعام تھا-آپؐ نے اپنی چالیس سالہ زندگی لوگوں کے سامنے ایک نمونے کی طرح گزاری اور ایک صادق اور امین تاجر‘ معلم‘ طبیب اور زندگی کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا-طائف کی وادی میں کافروں نے سنگ باری کی لیکن ان کی تباہی کی دعا نہ کی بلکہ کہا کہ یہ جانتے نہیں ہو سکتا ہے کہ ان کی اولادیں دعوت کو سمجھ سکیں -12ربیع الاول کو پوری دنیا میں آپ کے جشن ولادتؐ پر خوشی کا اظہارکیاگیادن بدن لوگوں میں آپ سے محبت بڑھتی جارہی ہے لیکن شمس الزماں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جہاں بھی رہتے ہیں اپنے معاملا سے ثابت کریں کہ ہم عملًا اللہ کے نبیؐ کے سچے امتی ہیں -اس وقت آپ نے بھائی چارے‘ عدل وانصاف‘امانت ودیانت کا خاص خیال رکھنا ہو گا-خصوصاً امریکہ میں رہتے ہوئے اپنے پڑوسیوں پر اپنے اخلاق و کردار کے ذریعے اپنے آقاؐ کی دعوت کا عملی نمونہ بن سکتے ہیں –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here