جاپان کے ایوان زیریں کے لیے انتخابی مہم کا آغاز

0
44

جاپان کے ایوان زیریں کے انتخابات کے لیے سینکڑوں امیدواروں نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ حکومت منتخب کرنے کے لیے ووٹر رواں ماہ کے اختتام پر ووٹ ڈالیں گے۔انتخابات کے لیے باضابطہ انتخابی مہم کا منگل کے روز آغاز ہوا ہے۔ان انتخابات میں بااثر ایوان زیریں کی تمام 465 نشستوں پر مقابلہ ہو گا۔ 289 نشستوں کا تعلق واحد نشست والے حلقوں سے ہے اور 176 نشستوں پر متناسب نمائندگی نظام کے تحت امیدوار منتخب کیے جائیں گئے۔ ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے کم سے کم 233 نشستوں پر کامیابی درکار ہو گی۔وزیراعظم کِشیدا فُومیو نے کہا ہے کہ انتخابات میں حکمران اتحاد کی اکثریت کو کامیابی سمجھا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے ایوان تحلیل کرتے وقت حکمران اتحاد کی نشستوں کی تعداد 305 تھی۔200 سے زائد واحد نشست والے حلقوں میں اپوزیشن جماعتیں متحدہ امیدوار کھڑے کر رہی ہیں تاکہ ووٹ تقسیم نہ ہو اور حکمران اتحاد اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ایوان زیریں کے انتخابات چار سال کے وقفے کے بعد کرائے جا رہے ہیں۔ عالمی وبا کے آغاز کے بعد ملک گیر سطح پر منعقد ہونے والے یہ پہلے انتخابات ہوں گے۔باضابطہ انتخابی مہم رائے دہی سے ایک روز پہلے 30 اکتوبر تک 12 روز جاری رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here