نیویارک” الولائیت اسلامک سنٹر میں عید میلادالنبی صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کی پہلی عظیم الشان محفل پاک

0
137

بیل روز میں واقعہ اہل سنت والجماعت کے عظیم مذہبی ودینی مرکز الولائیت اسلامک سنٹر میں دنیا بھر میں منائی جانے والی عیدمیلادالنبی ؐ کی خوشیوں کی طرح اس اہم ترین روحانی مرکز میں بھی ایک انتہائی خوبصورت اور باوقار عیدمیلادالنبی ؐ کی محفل کا انعقادکیاگیا
عید میلاد النبی ؐ کی اس روحانی تقریب میں امریکی سرزمین پر نوجوان ممتاز عالم دین مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید شہزاد مصطفی الحسینی کے علاوہ پیر سید ثقلین حیدر شاہ‘جامع مسجد نورالقرآن کے نوجوان عالم دین قاری محمد اعجاز‘الاظہر اسلامی یونیورسٹی مصر سے ڈاکٹر الشیخ محمد الشریف نے خطاب کیا

بیل روز‘ نیویارک (منظور حسین سے):___کوئنز کے علاقے بیل روز میں واقعہ اہل سنت والجماعت کے عظیم مذہبی ودینی مرکز الولائیت اسلامک سنٹر میں دنیا بھر میں منائے جانے والی عیدمیلادالنبی ؐکی منائی جانے و الی خوشیوں کی طرح اس اہم ترین روحانی مرکز میں بھی آقائے دوجہاں سرور کائنات آنحضورؐ کی دنیا میں تشریف آوری کے دن کی مناسبت سے ایک انتہائی خوبصورت اور باوقار عیدمیلادالنبی ؐ کی محفل کا انعقاد امریکی سرزمین پر فخر سادات نوجوان عالم دین مبلغ اسلام نوجوان سکالر ڈاکٹر علامہ مولاناسید شہزاد مصطفی الحسینی والحسنی ڈائریکٹر الولائیت اسلامک سنٹر‘سکول‘زیب سجادہ دربارعالیہ شہنشاہ ولائیت گجرات پاکستان کی زیر قیادت کیاگیا۔نیویارک کی اس سب سے اہم اور عید میلاد النبی ؐکی روحانی تقریب میں امریکی سرزمین پر نوجوان ممتاز عالم دین مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید شہزادمصطفی الحسینی کے علاوہ بروکلین کے ممتاز عالم دین چورہ شریف گجرات کے بین الاقوامی مبلغ دین پیر سید ثقلین حیدر شاہ چوراہی‘زیب سجادہ دربار عالیہ چورہ شریف‘جامع مسجدنورالقرآن کے نوجوان عالم دین قاری محمد اعجاز‘الاظہر اسلامی یونیورسٹی مصر سے ڈاکٹر الشیخ محمد الشریف نے آنحضور کی بعثت اور اسوہ رسول پر مفصل خطاب کیا-محفل پاک میں علماء کے پرجوش خطابات اور آنحضور ؐ کی مدحت بیان کرنے پر شرکاء محفل نے رات گئے نعرے بلند کئے جس سے خوبصورت الولائیت اسلامک سنٹر گونجتا رہا-تقریب کا آغاز استادالقراء مولانا قاری محمد اعجاز حسینی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اس موقع پر محمداصغر چشتی اور محمد رفیق قادری نے نعت پیش کی۔اس روحانی محفل کے آرگنائزر محمد افضل ملک‘ رانا غلام محی الدین‘ محمد علی ڈار‘ عبدالرؤف خان‘مرزا علی زیب‘محمد رضوان باجوہ اور مرزا کاشف اسلم نے دینی مذہبی جذبے سے اس محفل کا اہتمام کیا۔محفل کے اختتام پر عیدمیلاد النبی ؐ کی خوشی میں دو بڑے خوبصورت کیک بھی کاٹے گئے جبکہ لنگر مصطفی ؐکا خصوصی انتظام بھی کیاگیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here